ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال:شیمبور چرچ میں نقدی اور قیمتی اشیاء کی چوری

بنٹوال:شیمبور چرچ میں نقدی اور قیمتی اشیاء کی چوری

Wed, 03 May 2017 12:59:49    S.O. News Service

بنٹوال3؍مئی (ایس او نیوز)شیمبور نامی مقام پر واقع سیکریڈ ہارٹ چرچ میں چوری کی واردات پیش آئی ہے، جس میں نامعلوم چوروں نے چرچ کے اندر گھس کر نقدی اور قیمتی اشیاء پر اڑالی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ چرچ کے پادری فادر جیرالڈ پنٹو جب دفتری کام سے منگلورو گئے ہوئے تھے ، تو چوروں نے چرچ کے اگلے دروازے کا تالہ توڑ نے کے بعد اندر داخل ہوکرچوری کی واردات انجام دی ہے۔فادر جیرالڈ پنٹو کے مطابق چوروں نے 1.5لاکھ روپے نقد، 16گرام کی ایک سونے کی چین،10ہزار روپے مالیت کے ایک لیاپ ٹاپ، 5ہزار روپے کے ایک ٹیاب،اور ۲ سیکو دستی گھڑیوں پر ہاتھ صاف کیا ہے۔

چوری کی خبر ملنے پر پولیس افسران نے جائے واردات پر پہنچ کرمعائنہ کیا اور کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: